Home / Articles / میری کلاس میں ایک لڑکی

میری کلاس میں ایک لڑکی

میری کلاس میں ایک لڑکی

میری کلاس میں ایک لڑکی


میری کلاس میں ایک لڑکی شازیہ(فرضی نام)پڑھتی ھے وہ ایک فری پریڈ میں میرے پاس آئی اور کہنے لگئی میم مجھے آپ کے دو منٹ مل سکتے ہیں ؟؟ تو میں نے کہا کیوں نہیں بولیں آپ کیا کہنا چاہتی ہیں میں سمجھی کے کوئی تعلیم مدد لینے ھو گئی اکثر لڑکیاں فری پریڈ میں ایسے آ جاتی ہیں تو اس نے کہا میم آپ آپنے پرانے کپڑے کس کو دیتی ہیں میں اس کی بات سے حیران رہ گئی کہ یہ کیسا سوال ھے – میں نے پوچھا کہ کیوں آپ کیوں پوچھرہی ہیں؟ تو اس نے بتایا کہ میم میں بہت غریب گھرانے سے ھوں میرے ساتھ پڑھنے والی لڑکیاں بہت زیادہ امیر ہیں اور وہ روز میری پرانے کپڑوں کا مذاق اڑاتی ہیں میں آپنے گھر سے تعلیم کا خرچا بہت مشکل سے لے رہی ھوں نئے کپڑے کہاں سے لو آپ کی جلدی شادی ھونے والی ھے آپ نے پرانے کپڑے کسی کو تو دینے ہیں مجھے دے دیں – اس کی بات سن کر پہلی بار میں نے اس کے کپڑے دیکھے جو واقعے ہی پرانے ھو گے تھے لیکن سلیقے سے استری کر کے پہنے ھوئے تھے مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ھے کہ ہم کسی کی ذات پر بات کرتے ھوئے ایک منٹ بھی یہ نہیں سوچتے کہ ہمیں کیا حق پہنچتا ھے کسی کو کمتر کہنے کا یا کسی کے ذاتی معاملے میں ٹانگ آڑانے کا اگر کوئی امیر ھے اور اللہ کا دیا اس کے پاس سب کچھ ھے تو کیا ہمیں یہ حق مل گیا ھے کہ ہم جس کی چاہیں بےعزتی کر دیں کوئی خوف خدا نہیں ھے پلیز اس بات پر سوچیں ایک دن ہم نے بھی اللہ کو منہ دیکھانا ھے جب یہ دکھی دل اللہ کو آپنی پریشانیاں بتائیں گے اور رو رو کر کہیں گے کہ اے اللہ تو نے انھیں دولت دی تھی اور ہمیں نہیں ہمارا کیا قصور تھا تو آپ کو اللہ کے عذاب سے کوئی نہیں بچا سکتا !! پلیز سوچیں اور لوگوں کے ذاتی معاملات میں دخل دینے سے گریز کریں کیا پتہ وہ کس حالت میں زندگئی گزار رہے ھوں

BILAL AHMED OFFICIAL

About BILAL AHMED

Check Also

Windows 10 Arabic version 32-bit Pro Redstone 2 Pro AR | النسخة الأخيرة من ويندوز 10 باللغة | العربية نسخة برو 32 بت

لاسم: Windows 10  الوصف: النسخة الأخيرة من ويندوز 10 باللغة العربية نسخة برو 32 بت  رقم الاصدار: Redstone …